بالی وڈ کی دنیا میں فلم ہٹ کروانے کا جو کامیاب فارمولا ابتدا سے چلا آرہا ہے، اس میں خوبصورت اور گلیمرس ہیروئن، ہپ ہوپ گانے اور دلکش غیرملکی لوکیشنز شامل ہیں۔
جِس ’لو اسٹوری‘ میں بھی یہ سب استعمال ہوئے وہ ہٹ اور میگا ہٹ ہوئی۔لیکن اس ’ٹرینڈ‘ کو حیرت انگیز طور پر بدلا بالی وڈ کے آل ٹائم فیورٹ رومینٹک ہیرو، شاہ رخ خان نے۔ فلم ’چک دے انڈیا‘ سے جس میں نہ تو چمک دمک والے گانے تھے نہ ہی روایتی طور پر خوبصورت ہیروئن، لیکن پھر بھی فلم کامیاب رہی۔
’چک دے انڈیا‘ کی کامیابی سے دوسرے فلم میکرز نے بھی اسپورٹس سے متعلق کہانیوں کا انتخاب کرنا شروع کر دیا۔ حال ہی میں ریلیز ہونےوالی راکیش اوم پرکاش مہرہ کی فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کی کہانی بھی دراصل بھارتی ایتیھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی سے جڑی ہے جنہیں فلائنگ سنگھ بھی کہا جاتا تھا۔
’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کی ریلیز سے پہلے بالی وڈ میں فلم کی کامیابی کے بارے میں لوگ ملی جلی رائے کا اظہار کر رہے تھے۔ لیکن، فلم نے ریلیز کے چنددنوں کے اندر ہی باکس آفس پر 32.25کروڑ روپے کما کر سب کو چونکا دیا۔
نجی ٹی وی ’سی این این آئی بی این‘ کے مطابق، ٹریڈ تجزیہ کار، ترون آدرش نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اوپننگ ویک اینڈ پر ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ نے 32.25کروڑ روپے کا بزنس کیا جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
آدرش کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلم نے پہلے روز 8.5کروڑ کمائے اس کے بعد اچانک سے بزنس میں تیز ی آ گئی۔فلم کی نمائش 1500سینما گھروں میں جاری ہے اور اسی وجہ سے اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ فلم باکس آفس پر مزید کمال دکھائے گی۔
ملکھا سنگھ کے مرکزی کردار میں فرحان اختر سبھی سے ’فل مارکس‘ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ فلمی پنڈت اور فلمی شائقین سب کی متفقہ رائے یہ ہے کہ فلم کی کامیابی کی بڑی وجہ فرحان اختر اور ودیا دتہ کی اداکاری ہے جو اداکاری نہیں بلکہ حقیقت لگتی ہے۔
فلم ’بھاگ ملکھا بھا گ‘ کی اسپیشل اسکریننگ کے وقت ’اصلی‘ ملکھا سنگھ بھی موجود تھے۔ فرحان اختر کی اداکاری میں ان کو اپنی جھلک کچھ اس طرح نظر آئی کہ وہ اپنے آنسو نہ روک پائے۔ اور پھر دل کھول کر فرحان کی تعریف کی جسے فرحان نے اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔
ورسٹائل اداکارہ ودیا بالن کا بھی یہی خیال ہے کہ فرحان نے جس خوبی سے ملکھا سنگھ کا کردار نبھایا ہے اس نے فنی طور پر انہیں بہت آگے پہنچادیا ہے۔ فلم میں سونم کپور نے فرحان اختر کی ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے۔