رسائی کے لنکس

امریکہ: میتھین گیس کے اخراج میں کمی کا اعلان متوقع


میتھین قدرتی گیس کا ایک اہم جز ہے اور امریکہ میں گرین ہاؤس گیس کے کل اخراج میں اس کا حصہ نو فیصد ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر براک اوباما تیل اور گیس کی صنعتوں سے میتھین گیس کے اخراج میں کمی بارے ایک منصوبے کا اسی ہفتے اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

صدر کے اس منصوبے سے میتھین گیس کے اخراج میں 2012ء کی نسبت 2025ء تک 45 فیصد کمی کی جا سکے گی۔

میتھین قدرتی گیس کا ایک اہم جز ہے اور امریکہ میں گرین ہاؤس گیس کے کل اخراج میں اس کا حصہ نو فیصد ہے۔

امریکی اخبار 'دی نیویارک ٹائمز' کے مطابق ماحولیات کے تحفظ کی ایجنسی اس ضمن میں مجوزہ قوانین کا مسودہ رواں سال کے اواخر تک تیار کرے گی اور اس قانون کو 2016ء میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

توانائی کے شعبے سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ طور پر وضع کیے گئے موثر قواعد و ضوابط سے میتھین گیس کا اخراج بہت کم سطح پر ہے۔ تاہم تیل و گیس نکالنے کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں کے باعث اس گیس کے اخراج پر سب کی توجہ مرکوز ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG