رسائی کے لنکس

فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز معطل


فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر صارفین کی رسائی متاثر ۔ 4 اکتوبر2021
فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر صارفین کی رسائی متاثر ۔ 4 اکتوبر2021

دنیا بھر کے لاکھوں صارفین کو آج فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز میں خلل سے ان کے پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا، جس بنا پر وہ اپنے احباب، اہل خانہ اور دیگر افراد سے پیغامات کا تبادلہ نہ کر سکے۔

کمپنی نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ''ہمیں اس بات کا بخوبی علم ہے کہ کچھ افراد کو ہماری ایپ اور مصنوعات تک رسائی میں دقت پیش آ رہی ہے۔ ہم یہ کوشش کر رہے ہیں کہ جتنا جلد ممکن ہو صورت حال معمول پر لا سکیں؛ اور ہم معذرت خواہ ہیں کہ اس کی وجہ سے کسی کو کوئی دقت پیش آئی''۔

سوشل میڈیا کے ان معروف پلیٹ فارمز تک رسائی میں دشواری امریکہ کے ایسٹرن ٹائم کے مطابق دن کے 11 بج کر 45 منٹ پر آنا شروع ہوئی۔

حالیہ دنوں میں، وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، فیس بک کی داخلی دستاویزات سے پتا چلا کہ ادارے کو اپنی مصنوعات پر ہونے والے منفی اثرات کا علم تھا۔ تاہم، وہ اس کے ممکنہ مضر اثرات دور کرنے سے وہ قاصر دکھائی دیے۔

وسل بلوئر فرینسز ہوگن سی بی ایس کے ایک پروگرام میں شریک ہیں،
وسل بلوئر فرینسز ہوگن سی بی ایس کے ایک پروگرام میں شریک ہیں،

سی بی ایس کے '60 منٹس' پروگرام میں اتوار کے روز نشر ہونے والے انٹرویو کے دوران 'وسل بلوور' فرینسز ہوگن نے سوشل میڈیا کے اس بڑے ادارے سے متعلق شکایت کی۔

پوگن سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کے روبرو سماعت کے دوران منگل کو پیش ہوں گی۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔

[اس خبر میں دی گئی کچھ معلومات ایسو سی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہے]

XS
SM
MD
LG