رسائی کے لنکس

روس میں لوگ کرونا ویکسین لگوانے کے جعلی سرٹیفیکٹ بنوانے لگے


جرمنی میں ایک شخص کو ویکسین لگوانے کے بعد فارم پر اس کا اندارج کیا جا رہا ہے۔ یورپ سمیت کئی ملکوں میں ویکسین لگوانے کے سرٹیفیکٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔
جرمنی میں ایک شخص کو ویکسین لگوانے کے بعد فارم پر اس کا اندارج کیا جا رہا ہے۔ یورپ سمیت کئی ملکوں میں ویکسین لگوانے کے سرٹیفیکٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔

اس سال کے آغاز میں روس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کمزور پڑنے پر، سرگئی نامی ایک شہری کو یہ شک ہوا کہ روسی حکام اس صورت حال پر قابو پانے کے لئے کووڈ 19 کے ٹیکے لگوانا لازمی قرار دے سکتے ہیں۔

جنوبی کرسنوڈار خطے کے نوجوان سرگئی کا ویکسی نیشن کرانے کوئی ارادہ نہیں تھا۔ چنانچہ اس نے آن لائن یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے ایک ایسے ڈیلر کو تلاش کیا جو ویکسین لگوانے کے جعلی سرٹیفکیٹ مہیا کرتا تھا۔ سرگئی نے انکرپٹڈ میسنجر ٹیلیگرام پر اپنی ذاتی تفصیلات اور ساتھ ہی 15،000 روبل یعنی 200 ڈالر کی رقم منتقل کر دی۔

تین ہفتوں کے بعد، سرگئی نے روس کے سرکاری خدمات کے پورٹل پر لاگ ان کیا اور وہاں موجود سرٹیفکیٹ کے مطابق اس نے اسپوتنک وی ویکسین کی دونوں خوراکیں وصول کر لی ہیں اور وہ بھی بغیر کسی گرفت کے۔

بہت سے روسی ویکسین کے حوالے سے کافی محتاط ہیں، رائے عامہ کے ایک آزادانہ جائزے کے مطابق تقریباً 60 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا کرونا وائرس سے بچاؤ کا ٹیکہ لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

پیراگوئے میں ایک خاتون ویکسین لگوانے کے بعد سرٹیفیکٹ دکھا رہی ہے۔
پیراگوئے میں ایک خاتون ویکسین لگوانے کے بعد سرٹیفیکٹ دکھا رہی ہے۔

سرگئی کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ اس ٹیکے کے مضر اثرات ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ یہ ویکسین "تجرباتی" ہے۔

سرگئی نے اے ایف پی کو اپنے سرکاری پورٹل کے اسکرین شارٹ کے ذریعے ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھاتے ہوئے، "ٹیلی گرام پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا، " حکومت کیا چاہتی ہے، اس کی وجہ سے میں مرنا نہیں چاہتا"۔

اس قسم کے جذبات ٹیلیگرام پر بلیک مارکیٹ کو فروغ دینے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ اور روسی ڈارک نیٹ فورمز پر درجنوں ڈیلر جعلی ویکسین کے سرٹیفیکیٹ بیچنے کا دعویٰ کر رہے ہیں اور حتیٰ کہ حکومت کے ٹیکے لگانے والے ڈیٹا بیس پر جعلی رجسٹریشن کا انداج بھی ہو رہا ہے۔

اگرچہ کچھ لوگوں کو اس سلسلے میں دھوکہ دہی کا ہدف بننے کی شکایت ہے، جب کہ دوسرے بہت سے لوگوں کے مطابق سب کچھ منصوبہ کے مطابق ہوا اور انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

برازیل میں ایک شخص ویکسین لگوانے کا سرٹیفیکیٹ دکھا رہا ہے۔
برازیل میں ایک شخص ویکسین لگوانے کا سرٹیفیکیٹ دکھا رہا ہے۔

بالآخر سرگئی کا خدشہ درست نکلا اور روسی حکومت نے ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس کے بعد سے جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے کے ریٹ بڑھ گئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق ماسکو کے ایک کروڑ 20 لاکھ رہائشیوں میں سے صرف 10 لاکھ افراد نے پچھلے چھ مہینوں میں ویکسین لگوائی ہے۔ ماسکو میں گزشتہ ہفتے سروس انڈسٹری کے کارکنوں کے لئے لازمی ویکسین کا حکم جاری کیا گیا ہے جب کہ دوسرے روسی علاقے بھی اس کی پیروی کر رہے ہیں۔

ماسکو میں ریستوران جانے والوں کو بھی 28 جون سے ویکسین لگوانے یا پچھلے انفیکشن کا ثبوت دکھانا ہو گا۔ یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ ویکسین لگوانے کی جانب لوگوں کو لانے کے لیے مزید پابندیاں نافذ ہو سکتی ہیں۔

نائجیریا کے صدر ویکسین لگوانے کے بعد اپنا سرٹیفیکٹ دکھا رہے ہیں
نائجیریا کے صدر ویکسین لگوانے کے بعد اپنا سرٹیفیکٹ دکھا رہے ہیں

ماسکو حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مؤثر ثابت ہو رہے ہیں روزانہ 60،000 افراد کرونا وائرس سے بچاؤ کا ٹیکہ لگوانے آ رہے ہیں۔ یہ تعداد پہلے سے 10 گنا زیادہ ہے۔

لیکن ڈارک نیٹ فورم کے ایک ڈیلر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ اسے جعلی سرٹیفکیٹ کے لیے روزانہ 20 سے 30 آرڈر آتے ہیں۔

روسی حکام بلیک مارکیٹ کو روکنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ماسکو پولیس نے "جعلی سرٹیفکیٹ کی تیاری اور فروخت" پر دو درجن مجرمانہ مقدمات قائم کرنے اور اس ہفتے تین گرفتاریوں کا اعلان کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG