رسائی کے لنکس

فرگوسن : گرانڈ جیوری کا فیصلہ پیر کو متوقع


نیشنل گارڈ تعینات
نیشنل گارڈ تعینات

ہفتے کے دِن شہر کے ’کاؤنٹی جسٹس سینٹر‘ اور پولیس کے صدر دفتر کے گِرد رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہیں، تاکہ اعلان کے بعد ممکنہ تشدد کے واقعات سے نمٹا جا سکے

ریاست مزوری کے شہر، فرگوسن میں ایک غیر مسلح افریقی نژاد امریکی نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر قائم ’گرانڈ جیوری‘ کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے، جس کا اعلان پیر کے روز متوقع ہے، جس واقعے میں ایک سفید فام پولیس اہل کار کے ہاتھوں ایک سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت واقع ہوئی تھی۔

ابلاغ عامہ کے ادارے اپنے اپنے ’ذرائع‘ کے حوالے خبروٕں میں بتا رہے ہیں کہ گرانڈ جیوری پیر سے پہلے اجلاس یا فیصلہ نہیں پائے گا۔

گرانڈ جیوری پچھلے اگست سے اپنے اجلاس منعقد کرتا آیا ہے، جس میں اس بات پر غور کیا جاتا رہا ہے آیا، پولیس اہل کار، ڈیرن ولسن کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے یا اُنھیں بری کردیا جائے۔

اس سلسلے میں اتوار کو اعلان متوقع تھا۔ تاہم، بتایا جاتا ہے کہ گرانڈ جیوری معلومات اکٹھی کرنے کا کام کر رہا ہے۔ یہ ہلاکت خیز واقع اگست کے آغاز میں پیش آیا۔

ہفتے کے دِن شہر کے ’کاؤنٹی جسٹس سینٹر‘ اور پولیس کے صدر دفتر کے گِرد رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہیں، تاکہ اعلان کے بعد ممکنہ تشدد کے واقعات سے نمٹا جا سکے۔

اس سلسلےمیں، مختلف کہانیاں گردش کرتی رہیں؛ آیا نو اگست کو اصل میں کیا واقع پیش آیا۔ کیا ولسن نے مائیکل براؤن کو گولی ماری تھی۔ براؤن فیملی کے وکلا کا کہنا ہے کہ اُنھیں اُس وقت گولی ماری گئی، جب وہ حکام کے سامنے پیش ہو چکا تھا۔ ادھر، ولسن کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے اپنے دفاع میں براؤن پر گولی چلائی۔

XS
SM
MD
LG