برازیل میں جاری بیسویں فٹبال عالمی کپ کے مقابلے پورے جوش و خروش سے جاری ہیں جن میں امریکہ نے گھانا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر اس میگا ایونٹ میں فتح کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا۔
گروپ جی کا میچ انتہائی تیز رفتاری سے شروع ہوا جس میں پہلے ہی منٹ میں امریکی کھلاڑی کلنٹ ڈیمپسی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو حریف پر برتری دلا دی۔
یہ گول فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا پانچواں تیز ترین گول تھا۔
گھانا کی طرف سے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی جاتی رہی لیکن انھیں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔
کھیل کے اختتام سے صرف سات منٹ قبل گھانا کے اینڈریو ایوو نے گول کر کے میچ برابر کردیا۔
اس موقع پر ایک لمحے کے لیے ایسا محسوس ہوا کہ شاید میچ ایک، ایک گول سے برابر ہی رہے۔ لیکن کھیل ختم ہونے سے صرف چار منٹ قبل بروکس نے امریکہ کی طرف سے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ آخری وقت تک برقرار رہی۔
امریکہ گزشتہ دو عالمی کپ مقابلوں میں گھانا سے شکست کھا چکا تھا جس کی وجہ سے اس فتح کو امریکی شائقین فٹبال نے بھرپور انداز میں سراہا اور اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منایا۔
امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر یہ میچ دیکھا۔
امریکہ اپنا اگلا گروپ میچ پرتگال کے خلاف کھیلے گا جو اس ورلڈ کپ میں جرمنی کے خلاف میچ میں چار گول سے شکست کھا چکا ہے