رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ: شگرلوف ماؤنٹین سے ریو ڈی جنیرو کا نظارہ


شگرلوف سے ریو ڈی جنیرو کے ہر کونے کی بلند و بالا عمارات سے بھی اونچا نظارہ کیا جا سکتا ہے، جس میں کوپا کبانا کا ساحل بھی آجاتا ہے

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں واقع ’شگرلوگ ماؤنٹین‘ سیاحوں کے لیے خصوصی کشش کا باعث ہے۔

یہاں سے شہر کے بہترین مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں آنے والے ورلڈ کپ کے شائقین یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ اُن کا مقصد یا تو کھیل دیکھنا ہوتا ہے یا صرف دلکش مناظر۔

شگرلوف سے ریو ڈی جنیرو کے ہر کونے کی بلند و بالا عمارات سے بھی اونچا نظارہ کیا جا سکتا ہے، جس میں کوپا کبانا کا ساحل بھی آجاتا ہے۔

وہاں پہنچنے کے لیے کیبل کار کی دو مختصر اڑانوں کی ضرورت پڑتی ہے، جب کہ مہم جو حضرات چڑھائی کو خود ہی عبور کرنے کے خواہاں بھی ہوتے ہیں۔

شگرلوف کی چوٹی سے ریو ڈی جنیرو کو دیکھئے تو اس سے منظر کے مختلف زاوئے نکھر کر سامنے آتے ہیں۔

آپ کوپاکبانا، اپانیما، بوٹافوگو اور ریو کا پرانہ شہر دیکھ سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ سب سے بڑھ کر، آپ کورکوواڈو کو دیکھ سکتے ہیں، جو حضرت یسوح مسیح کے مجسمے ’دِی رِڈیمر‘ کے منظر کے باعث مشہور ہے۔

روڈریگو ایک مقامی باشندہ ہے۔ اُنھوں نے اپنی پوری عمر یہیں بسر کی ہے۔ لیکن، وہ پہلی بار اِس چوٹی پر چڑھے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ، یہ چوٹی ریو ڈی جنیرو کی روح کو نکھارتی ہے۔ آپ شہر کی خوبصورتی کا نظارہ کر سکتے ہیں، جس کا کوئی بدل نہیں۔

اُن کے طرح، سب خوش نصیب نہیں ہوتے۔ ہائیڈن اور جارڈن 29گھنٹوں کے سفر کے بعد یہاں پہنچے ہیں۔ جارڈن کے بقول، ’تین مختلف پروازیں: آٹھ گھنٹے، سات گھنٹے اور 14 گھنٹے‘۔

دنیا بھر سے فٹبال کے شائقین ریو ڈی جنیرو پہنچے ہیں، اور شگرلوف ماؤنٹین سے نظارہ کرنا، اس سفر کا ایک حصہ ہے۔ کیا یہ غیرمعمولی بات نہیں کہ ایک برازیلی اور کولمبیا کا شخص جرمن گروپ کے ساتھ فوٹو کھچوائے۔

الیکس اور کرسچین بھی جرمنی سے ریو وارد ہوئے ہیں۔

الیکس کے بقول، ہمارے ہاں ’آلپس‘ پہاڑ ہیں۔ لیکن، آپ اُن کا مقابلہ اس سے نہیں کرسکتے۔
جب آپ شگولوف ماؤنٹین کا نظارہ کر لیں، تو پھر آپ دو عدد ’کیبل رائیڈ‘ لے لیں، تو آپ واپس پہنچ جاتے ہیں۔ دوسری طرف، آپ ہیلی کاپٹر سے بھی نیچے آ سکتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG