افغانستان میں تعینات نیٹو افواج نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں جاری فوجی کارروائیوں میں 115 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج نے جمعرات کو کہا کہ پاک افغان سرحد کے قریب صوبہ کنڑ میں جنگجوؤں کے خلاف یہ لڑائی گزشتہ تقریباً ایک ہفتے سے جاری ہے۔
نیٹو نے کہا کہ اتحادی افواج نے افغان فورسز کے ساتھ مل کر 115 شدت پسندوں کو لڑائی میں ہلاک کیا ہے اور مختصر پیمانے پر کی جانے والی ان مسلسل کارروائیوں کے دور رس نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔