رسائی کے لنکس

فِن لینڈ میں ضبط کیے گئے ہتھیار کوریا بھیجے تھے: جرمنی


برطانوی مال بردار بحری جہاز کوٹکا بندرگاہ پرلنگرانداز
برطانوی مال بردار بحری جہاز کوٹکا بندرگاہ پرلنگرانداز

تاہم فِن لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کی منزل چین کا شہر شنگھائی تھا جس کے باعث معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں

جرمنی نے کہا ہے کہ فِن لینڈ کےحکام کی جانب سےضبط کیے گئے69 میزائل اور گولہ بارود کی کھیپ قانونی طور پر جرمنی سے جنوبی کوریا بھیجی جارہی تھی جب کہ فِن لینڈ کےحکام کا موقف ہے کہ یہ اسلحہ چین لے جایا جارہا تھا۔

فِن لینڈ کےحکام نے گزشتہ روز کوٹکا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے'تھور لبرٹی' نامی ایک مال بردارجہاز کی تلاشی کے دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے 69 پیٹریاٹ میزائل اور 150 ٹن دیگر گولہ بارود برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا تھا۔

مذکورہ جہاز جرمنی کی بندرگاہ ایمڈن سے آرہا تھا ۔ اسلحے کی برآمدگی کے بعد فِن لینڈ کے کسٹم حکام نے جہاز کے یوکرینی نژاد کپتان اور چیف افسر کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

جمعرات کو جرمنی کی وزارتِ دفاع کے ایک ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ضبط کیے گئے ہتھیار اور گولہ بارود جنوبی کوریا لے جائے جارہے تھے اور اس سپلائی کے لیے تمام کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے علاوہ جرمن حکام سے تمام ضروری اجازتیں بھی لی گئی تھیں۔

تاہم، فِن لینڈ کے حکام کا کہنا ہےکہ جہاز کی منزل چین کا شہرشنگھائی تھا جس کےباعث معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG