رسائی کے لنکس

لائن آف کنٹرول پر پاکستان کا پانچ بھارتی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ متنازع علاقے کشمیر میں عارضی حد بندی (لائن آف کنٹرول) پر بھارت کی "بلا اشتعال" فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے پانچ بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد مورچوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ "آئی ایس پی آر" نے ایک بیان میں بتایا کہ ہفتہ کو لائن آف کنٹرول پر تتا پانی سیکٹر میں بھارتی فورسز نے فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

پاکستانی فوجیوں نے اس پر "بھرپور جوابی کارروائی" کی جس میں پانچ بھارتی فوجی مارے گئے۔

ہفتہ کو دیر گئے فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو بھی جاری کی جس میں بظاہر یہ کارروائی دکھائی گئی ہے۔

تاہم بھارتی فوج نے پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے۔

دونوں ہمسایہ ایٹمی قوتوں کے درمیان کشمیر شروع ہی سے متنازع علاقہ چلا آ رہا ہے جس کا ایک حصہ پاکستان اور ایک بھارت کے زیر اتنظام ہے۔

لائن آف کنٹرول پر فائربندی کا معاہدہ 2003ء میں ہوا تھا لیکن اس کے باوجود یہاں فائرنگ و گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران ان واقعات میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور اس میں دونوں جانب سکیورٹی فورسز کے علاوہ عام شہریوں کا بھی جانی نقصان ہو چکا ہے۔

دونوں ملک فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG