رسائی کے لنکس

امریکی خاتون اول براعظم کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے افریقہ کے دورے پر


امریکی خاتون اول براعظم کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے افریقہ کے دورے پر
امریکی خاتون اول براعظم کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے افریقہ کے دورے پر

امریکہ کی خاتونِ اول مشیل اوباما تقریباً ایک ہفتہ طویل دورے پرافریقہ کے لیے روانہ ہوگئی ہیں جہاں وہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں گی۔

وہ پیر کو رات گئے جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا پہنچیں گی۔
روانگی سے قبل خاتونِ اول نے کہا کہ وہ افریقہ میں نوجوان افراد کی حوصلہ افزائی کریں گی تاکہ وہ اپنے برِ اعظم سے متعلق مسائل کے حل کے لیےراہنما کا کردار اپنائیں، جن میں غربت، بیماری، انتہا پسندی اور موسم کی تبدیلی شامل ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ وہ تعلیم ، صحت اور خوشحالی کی اہمیت کو اجاگر کریں گی۔

مسز اوباما صدر جیکب زوما اور آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو سے ملاقات کریں گی۔

جوہانسبرگ میں خاتونِ اول ایچ آئی وِی اور ایڈز کے خلاف جدوجہد کرنے والے گروپس کے ساتھ ساتھ مینڈیلا فاؤنڈیشن اور اپارتھائیڈ میوزیم کا دورہ کریں گی۔

مسز اوباما اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایک فورم میں نوجوان خواتین سے خطاب کریں گی جس میں اُن کی توجہ سب صحارا افریقہ میں جاری سماجی اور معاشی منصوبوں پر مرتکز رہے گی۔

اُن کے دورے کا اختتام بوٹس وانا کے دور روزہ دورے پر ہوگا۔

XS
SM
MD
LG