ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمعہ سے ٹیسٹ سیریز شروع ہونے والی ہے۔ سیریز تین میچز پر مشتمل ہے۔ پہلا میچ سبینا پارک، جمیکا میں کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے 13کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اسکواڈ میں جیسن ہولڈر، دویندرا بشو، جرمین بلیک ووڈ، کریگ بریتھ ویٹ، روسٹن چیز، میگوئل کمنز، شین ڈورچ، شینن گیبریل، شمرون ہیمیار، شائی ہوپ، الزاری جوزف، کیرن پاول اور وشال سنگھ شامل ہیں۔ کپتان جیسن ہولڈر ہوں گے۔
وشال سنگھ، کیرن پاول اور شمرون ہیمیار کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کیرول بریتھ ویٹ، ڈیرن براوؤ، لیون جان سن، مارلون سیموئلز، جومیل ویری کین کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
ادھر پاکستانی اسکواڈ میں مصباح الحق، احمد شہزاد، اظہر علی، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، سرفراز احمد، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد عباس، محمد اصغر، شان مسعود، وہاب ریاض اور یونس خان شامل ہیں۔
کپتان مصباح الحق ہوں گے۔ مصباح کے علاوہ یونس خان کی بھی یہ آخری ٹیسٹ سیریز ہے۔ دونوں سینئر کھلاڑی حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔