رسائی کے لنکس

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک


ترجمان کے مطابق، ’اُن کے قبضے سے، دھماکا خیز مواد اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔۔۔ یہ دہشت گرد شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے‘

صوبہٴسندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رینجرز کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

بدھ کے روز کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، جس دوران دہشتگردوں نے جوابی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں، ایک رینجرز اہل کار زخمی ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ رینجرز کی فائرنگ سے پانچوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق، مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ اُن کے قبضے سے، دھماکا خیز مواد اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی میں جاری ’ٹارگٹڈ آپریشن‘ کے دوران، رینجرز اہلکاروں کی چھاپہ مار کارروائیوں اور آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، جس میں شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں اب تک درجنوں شدت پسند ہلاک اور گرفتار کئےجا چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG