رسائی کے لنکس

گوام کے قریب چار ملکی فوجی مشقوں کا آغاز


ان مشقوں کا مقصد چین کی طرف سے بحیرہ جنوبی چین کے لیے رسائی روکے جانے کے تحفظات کے پیش نظر بین الاقوامی پانیوں میں آزادانہ نقل و حرت کی حمایت کا اظہار ہے۔

بحر الکاہل میں امریکی جزیرے گوام میں چار فریقی فوجی مشقیں طے شدہ پروگرام سے ایک روز قبل ہفتہ کو ہی شروع ہو گئیں۔

جمعہ کو مشقوں میں شامل ایک فرانسیسی بحری جہاز کے خشکی پر چڑھ آنے سے یہ مشقیں روک دی گئی تھیں۔

امریکی تھرڈ میرین ڈویژن کے ایک ترجمان فرسٹ لیفٹیننٹ جوشوا ہیز کا کہنا تھا کہ جاپانی فوجی ربر کے بحری جہازوں پر مشق کریں گے۔

اتوار کو امریکی میریز فرانسیسی فوجیوں کے ساتھ مشقیں کریں گے۔ یہ مشقیں پہلے ہفتے کو کی جانی تھیں۔

ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ان مشقوں میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جاپان کے فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

ان مشقوں کا مقصد چین کی طرف سے بحیرہ جنوبی چین کے لیے رسائی روکے جانے کے تحفظات کے پیش نظر بین الاقوامی پانیوں میں آزادانہ نقل و حرت کی حمایت کا اظہار ہے۔

یہ مشقیں امریکی جزائر گوام اور تنیان کے قریب ہو رہی ہیں جو کہ ٹوکیو کے جنوب اور منیلا کے مشرق سے 2400 کلومیٹر دور ہیں۔

مشقوں میں فرانس کے وہ دو بحری جہاز بھی شامل ہیں جو چار ماہ کے لیے بحرالکال اور بحر ہند میں تعینات ہیں۔

جاپان کے لگ بھگ 50 فوجیوں اور 160 ملاحوں کے علاوہ برطانیہ کے 70 فوجی اور متعدد ہیلی کاپٹرز بھی اس میں شریک ہیں۔

XS
SM
MD
LG