فرانس نے افغانستان میں اپنا جنگی فوجی مشن ختم کرتے ہوئے کابل کے شمال مشرق میں واقع صوبے کاپیسا سے اپنے لڑاکا فوجیوں کا آخری دستہ واپس بلا لیا ہے۔
منگل کے روز افغان صوبے کاپیسا سے فرانسیسی لڑاکا فوجیوں پر مشتمل 500 افراد پر مشتمل آخری دستہ وطن روانہ ہوگیا ۔
فرانس کا کہناہے کہ فوجیوں کی واپسی صدر نکولا ہولانت کے اس انتخابی وعدے کا حصہ ہے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ وہ افغانستان سے اپنے فوجیوں کی وطن واپسی کا عمل تیز کردیں گے۔
افغانستان میں باقی ماندہ بین الاقوامی فوجی 2014کے آخر تک اپنے ملکوں کو واپس چلے جائیں گے۔
فرانس نیٹو اتحاد کو مدد فراہم کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے۔ افغانستان میں اب اس کے 1500 فوجی باقی رہ گئے ہیں جو اپنے فوجی سامان کی واپسی کی نگرانی اور افغان فوجیوں کی تربیت کا کام کریں گے۔
2001 کے آخر میں نیٹوکا القاعدہ اور طالبان کے خلاف مشن شروع ہونے کے بعد سے اب تک افغانستان میں فرانس کے 48 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔