رسائی کے لنکس

فرانس: ایئر پورٹ سیکیورٹی اہل کاروں کی ہڑتال سے سینکڑوں پروازیں متاثر

فرانس: ایئر پورٹ سیکیورٹی اہل کاروں کی ہڑتال سے سینکڑوں پروازیں متاثر
فرانس: ایئر پورٹ سیکیورٹی اہل کاروں کی ہڑتال سے سینکڑوں پروازیں متاثر

فرانس میں ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کو دو اہم ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی اہل کاروں کی ہڑتال کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ سیکیورٹی اہل کاروں کی ہڑتال اب چوتھے روز میں داخل ہوچکی ہے۔

ایئر فرانس نے ہڑتال کی وجہ سے پیر کے روز اپنی کئی پروازیں منسوخ کیں اور کئی ایک میں تاخیر کا اعلان کیا۔

انتظامیہ نے کہاہے کہ پیرس کے چارلس دی گال اور لیون ایئرپورٹوں پر پیر کے روز ممکنہ طورپر پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

ہفتے کے روز ہڑتال کے باعث لیون سے تمام 111 پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی اہل کاروں کے مطالبات میں تنخواہوں میں اضافہ اور کام کے ماحول کوبہتر بنانا شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG