رسائی کے لنکس

فرانس میں پارلیمانی انتخابات


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ اتوار کو ہو رہی ہے۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی 577 رکنی قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

اس ممکنہ پیش رفت کے بعد سوشلسٹ صدر فرنسوا اولانڈہ اُن مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد کے قابل ہو جائیں گے جن سے ملک میں بے روزگاری میں کمی اور یورپ کی اس دوسری بڑی معیشت کی بحالی کی اُمید کی جا رہی ہے۔

لیکن یہ واضح نہیں کہ آیا سوشلسٹ اُمید وار اور اُن کے اتحادی انتخابات کے پہلے مرحلے ہی میں قدامت پسند جماعت ’یو ایم پی‘ کے خلاف اکثریت حاصل کر سکیں گے یا نہیں۔ یو ایم پی کی سربراہی سابق صدر نیکولس سارکوزی کر رہے ہیں۔

ابتدائی نتائج اتوار کی شام پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد متوقع ہیں۔

فرانسیسی پارلیمان کا ایوانِ بالا یعنی سینیٹ پہلے ہی بائیں بازو کی جماعتوں کے کنٹرول میں ہے۔

پارلیمانی انتخابات کا دوسرا اور آخری مرحلہ 17 جون کو ہوگا۔ فرانس میں اہل ووٹروں کی تعداد تقریباً ساڑھے چار کروڑ ہے۔

XS
SM
MD
LG