رسائی کے لنکس

فرانس : بچوں کو چاقو کےحملے سے بچانے والا 'بیک پیک ہیرو'


فرانس کے صدر ایمینوئل میکران اور ان کی اہلیہ کا چاقو کےحملے میں زخمیوں سے ملاقات کے لئے ہسپتال میں آمد پر ان کے استقبال کا ایک منظر، فوٹو اے ایف پی 8 جون 2023
فرانس کے صدر ایمینوئل میکران اور ان کی اہلیہ کا چاقو کےحملے میں زخمیوں سے ملاقات کے لئے ہسپتال میں آمد پر ان کے استقبال کا ایک منظر، فوٹو اے ایف پی 8 جون 2023

فرانس میں ایک چوبیس سالہ نوجوان کو ہیرو کی حیثیت سے سراہا جارہا ہے جس نےاینیسی قصبے کے کھیل کے میدان اور اس کے اطراف، جمعرات کے روز بہت چھوٹے بچوں پر چاقو کے وحشیانہ حملوں کے دوران مداخلت کی اور حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی۔یہ نوجوان ایک کیتھولک زائر ہے۔

فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کا علاج کیا جارہا ہے،ہسپتال سے ان کی حالت کے حوالے سے اچھی خبر ملی ہے اور جو برطانوی بچی اس حملے میں زخمی ہوئی تھی، وہ بہتر حالت میں ہے۔

اس حملے میں زخمی ہونے والوں میں بائیس ماہ سے لے کر تین سال تک کے بچے اور ایک چوبیس سالہ شخص شامل تھے ،جنہیں چاقوؤں کے زخم آئے۔

فرانس کے شہر پیرس میں طنزیہ اخبار چارلی ہیبڈو کے سابق دفاتر کے قریب 25 ستمبر 2020 کو چاقو کے ایک حملے کا منظر ، فوٹو اے پی ۔
فرانس کے شہر پیرس میں طنزیہ اخبار چارلی ہیبڈو کے سابق دفاتر کے قریب 25 ستمبر 2020 کو چاقو کے ایک حملے کا منظر ، فوٹو اے پی ۔

ہنری نا می اس نو جوان نے، جسے فرانسیسی میڈیا 'ہیرو ود بیک پیک' یعنی پشت پر تھیلے کا حامل ہیرو کہہ کر سرِاہ رہا ہے، اپنے بیک پیک کو حملہ آور کو روکنے کے لئے استعمال کیا۔ ہنری فرانس کے کلیساوں کی زیارت کے لئے فرانس آیا ہوا تھا اور اتفاق سے اس وقت اس پارک میں واقع پلے گراؤنڈ میں موجود تھا، جب بچوں پر حملہ کیا گیا۔ اس کے والد نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بیٹے نے حملہ آور سے الجھ کر اور اسے روک کر, مزید بدترین خون خرابے کو روکا ہے۔ اور خود ہنری کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی جبلت کے مطابق کام کیا اور یہ کہ دوسروں نے بھی مداخلت کی۔

فرانسیسی صدر میکرون نے بھی جمعے کے روز ذاتی طور پر اس کا شکریہ ادا کیا۔ فرانسیسی صدر نے زخمیوں اور ان کے خاندانوں سے ملاقات کے لئے اسپتال کا دورہ کیا اور طبی عملے سے لے کر ہنری تک سب کا شکریہ ادا کیا۔

،چاقو کے حملے میں زخمی ہونےوالوں کے لئے فرانس کے ایک پارک میں لوگوں کی جانب سے رکھے گئے پھووں اور پیغامات کا ایک منظور، فوٹو رائٹرز۔ 8 جون 2023
،چاقو کے حملے میں زخمی ہونےوالوں کے لئے فرانس کے ایک پارک میں لوگوں کی جانب سے رکھے گئے پھووں اور پیغامات کا ایک منظور، فوٹو رائٹرز۔ 8 جون 2023

میکرون نے بتایا کہ زخمی ہونے والی برطانوی بچی بیدار ہو گئی ہے اور ٹیلیویژن دیکھ رہی ہے۔ ڈچ بچی بھی بہتر ہو رہی ہے۔ اور صدر نے کہا کہ اور وہ چوبیس سالہ شخص بھی جو نہ صرف چاقو کے حملے سے زخمی ہوا تھا بلکہ اس گولی سے بھی زخمی ہوا تھا جو پولیس نے اس وقت چلائی تھی جب وہ مشتبہ حملہ آور کو پکڑ رہی تھی، اب ہوش میں آ رہا ہے۔ اور صدر میکرون نے کہا کہ زخمی ہونے والے دوسرےبالغ شخص کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کرنے والے جمعے کے روز بھی اس شامی شخص کے بارے میں ،جسے حملے کے بعد گرفتار کیا گیا، اور حملے کے محرکات کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے رہے جو ابھی واضح نہیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG