فرانس کے صدر فرانسکو ہولاندے نے کہاہے کہ فرنچ الپس میں ہلاک کیے جانے والے چار افراد کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
ہلاک کیے جانے والوں میں ایک برطانوی خاندان کے تین افراد بھی شامل ہیں۔
فرنچ الپس کی پولیس نے کہاہے کہ علاقے میں چار افراد کی نعشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا جب کہ دو لڑکیاں زندہ بچ گئی ہیں جن میں سے ایک دونعشوں کے نیچے سے ملی۔
جمعرات کو لندن میں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے بعد صدر ہولاندے نے کہا کہ فرانسیسی پولیس اپنے برطانوی ہم منصبوں سے معلومات کا تبادلہ کررہی ہے۔
ایک فرانسیسی پراسیکیوٹر نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک سائیکل سوار نے بدھ کو دیر گئے جھیل اینی سی کے نزدیک ایک تفریحی مقام کی پارکنگ لاٹ میں متعدد نعشیں دیکھیں تھیں۔
ایک لڑکی جس کی عمر کا تقریباً آٹھ سال ہے، گولیوں کے زخموں سے صحت یاب ہورہی ہے۔ جب کہ تقریباچار سال کی ایک اور لڑکی کار میں نعشوں کے نیچے سے زندہ حالت میں ملی۔ اسے کوئی زخم نہیں آیا تھا۔
دونوں لڑکیاں پولیس کی نگرانی میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
فرانس اور برطانوی پولیس کے 60 کے لگ بھگ اہل کار اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔