رسائی کے لنکس

جی 20 ممالک کا عالمی معیشت کو فروغ دینے کا عزم


امریکہ کے صدر براک اوباما اور آسٹریلوی وزیراعظم ایبٹ
امریکہ کے صدر براک اوباما اور آسٹریلوی وزیراعظم ایبٹ

آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے کہا کہ اس حوالے سب ممالک، ان کے ترقی کو بڑھانے سے متعلق عزائم کی نگرانی کر کے ایک دوسرے کو اس کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کے رہنماؤں نے آئندہ پانچ سالوں میں مجموعی عالمی پیداوار کو دو کھرب ڈالر تک بڑھانے کے ایک منصوبہ کے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے۔ یہ مقصد بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور آزادنہ تجارت کو فروغ دے کر حاصل کیا جائے گا۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں موسمیاتی تبدیلیوں اور مغربی افریقہ میں پھوٹنے والی ایبولا کی وبا کے خلاف مضبوط اقدام کرنے کا عزم بھی کیا۔

اجلاس کے اختتام پر آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے کہا کہ اس حوالے سب ممالک، ان کے ترقی کو بڑھانے سے متعلق عزائم کی نگرانی کر کے ایک دوسرے کو اس کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس سال جی 20 (ممالک) نے ایک حقیقی اور عملی اقدام پر اتفاق کیا ہے اور اس سال جو کوششیں کی گئی ہیں اس سے پوری دنیا کے عوام (معاشی طور پر) بہتر ہو جائیں گے۔

امریکی صدر براک اوباما نے سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ انھوں نے جو گزشہ ایک ہفتہ ایشیا-پیسیفک کے خطے میں گزارا ہے وہ " امریکی قیادت کے لیے بڑا موثر" ثابت ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جو پیش رفت ہوئی ہے اس سے امریکیوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع، ایک صاف اور صحت مند دنیا اور نہ صرف مغربی افریقہ میں بلکہ دوسری جگہوں پر بھی زندگیاں بچانے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے۔

جی 20 ممالک جو عالمی معیشت کا 85 فیصد ہیں وہ چین، جاپان، امریکہ اور یورپ میں سست رفتار ترقی کا شکار ہیں جو ایک اور کساد بازاری کے دہانے پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG