جرمنی میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی انجمن نے تنخواہوں سے متعلق تنازعہ پر ہڑتال کی کال دیتے ہوئے اپنے اراکین سے کہا ہے کہ وہ منگل کی صبح چھ گھنٹے تک اپنے فرائض انجام نہ دیں۔
انجمن نے انتظامیہ کی جانب سے پیش کردہ نئی مجوزہ تنخواہوں کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہڑتال کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
اس سے قبل عدالتی حکم کے باعث گزشتہ ہفتے بھی ایسی ہی ایک ہڑتال کی اپیل پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔ جرمنی کی قومی فضائی اتھارٹی نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ منگل کی ہڑتال روکنے کے لیے بھی عدالت سے رجوع کرے گی یا نہیں۔
فضائی ٹریفک کے منتظمین کی انجمن آئندہ ایک برس کی مدت کے لیے معاہدہ کا مطالبہ کر رہی ہے جس کے ذریعے 6,000 ملازمین کی تنخواہوں میں 6.5 فی صد اضافہ ممکن ہوگا۔