جرمنی میں ریلوے کے کارکن زیادہ تنخواہوں کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔
جمعے کے روز تین گھنٹے کی ہڑتال کے باعث علاقائی اور قومی سطح پر ریل گاڑیوں کی آمدورفت میں تاخیر ہوئی۔ جرمنی میں یہ ٹرانسپورٹ سے متعلق ہڑتال کا دوسرا ہفتہ ہے۔
ریل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی یونین کا مطالبہ ہے کہ 26 ہزار ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ کیا جائے۔