رسائی کے لنکس

اسامہ بن لادن کے خلاف مشن کو ’جیرونیمو‘ کا نام دینے پرتنازعہ

اسامہ بن لادن کے خلاف مشن کو ’جیرونیمو‘ کا نام دینے پرتنازعہ
اسامہ بن لادن کے خلاف مشن کو ’جیرونیمو‘ کا نام دینے پرتنازعہ

امریکی قانون ساز حکومت کی طرف سے اسامہ بن لادن کو ہدف بنانے کے لیے کی جانے والی کارروائی کو ’جیرونیمو‘ کا نام دینے پر غور کرنے والے ہیں، جو ایک مشہور قدیم امریکی انڈین جنگجو تھا۔

امریکی سینیٹ کی انڈین امورکے بارے میں کمیٹی جمعرات کو ایک نسلی نوعیت کی بات کے بارے میں سماعت کرنے والی ہے ، جس کا اجلاس بن لادن کے خلاف کارروائی سے قبل طے کیا گیا تھا اور جو ، اب جیرونیمو کے معاملے پر غور کرے گی۔
انیسویں صدی عیسوی کے اپاچی راہنما کے نام کو القاعدہ دہشت گرد گروپ کے سربراہ کے نام سے منسوب کرنے پر امریکی انڈین باشندوں کے طرف سے نکتہ چینی کی جارہی ہے۔

نیشنل ارکائیو میں رکھی گئی یہ تصویر 1887 میں لی گئی ہے جس میں جرے نیمو نامی ایک مشہور انڈین کو رائفل کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ جرے نیموں سے متعلق مشہور واقعات زیادہ تر محض کہانیاں ہیں۔

قدیم امریکی تاریخ میں جیرونیمو کو ایک ہیرو کے طور پر جانا جاتا ہے جس نے میکسیکو اور امریکی فوجیوں کو اپنی قبائلی سرزمین کی طرف بڑھنےکے خلاف مزاحمت کی تھی۔

منگل کے روز صدر براک اوباما کو لکھے گئے ایک خط میں’ فورٹ سِل اپاچی‘ قبیلے کے چیرمین جیف ہوزر نےحکومت کی طرف سے ایک جنگجو کو انسانوں کے قاتل اور دہشت گرد کے نام سے منسوب کرنے کو تمام قدیم امریکیوں کے لیے دکھ اور اشتعال کا باعث قرار دیتے ہوئے، باضابطہ معذرت کی درخواست کی ہے۔

XS
SM
MD
LG