رسائی کے لنکس

گوگل نے نئے اے آئی فیچرز کے ساتھ پکسل 8 سیریز اور اسمارٹ واچ لانچ کر دی


ایپل کے بعد اب گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے نئے فیچرز کے ساتھ پکسل 8 اور اسمارٹ واچ کی نئی سیریز لانچ کر دی ہے۔

گوگل کی جانب سے بدھ کو پکسل کی نئی لائن اپ میں پکسل 8 اور اور پکسل8 پرو شامل ہیں۔ نئی فون سیریز میں جدید پروسیسر ٹینسر جی تھری لگایا گیا ہے جب کہ اس میں لگی چپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس اور مشین لرننگ کی صلاحیت بھی ہے۔

ایونٹ میں کمپنی کے ایگزیکٹوز کا کہنا تھا کہ پکسل 8 کے نئے اے آئی فیچرز فوٹوگرافی اور اسپیم کالز کو بلاک کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو ں گے۔

پکسل 8 کی قیمت 699 امریکی ڈالرز ہے جب کہ پکسل8 پرو کی قیمت 999 امریکی ڈالرز ہے۔ جب کہ یہ 12 اکتوبر سے خریداری کے لیے دستیاب ہو ں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایپل نے بھی آئی فون 15 کی سیریز لانچ کی تھی جس میں قیمتوں کا اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

گوگل نے گوگل واچ 2 بھی لانچ کی ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس اور ایڈوانس ہیلتھ ٹریکنگ فیچر موجود ہیں۔ واچ 2 کی قیمت 349 ڈالرز سے شروع ہو رہی ہے۔

معروف ٹیک میڈیا، ڈیٹا اور مارکیٹنگ کمپنی انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کے مطابق گوگل کے فونز کی سب سے بڑی مارکیٹ امریکہ ہے جو پکسل کی دنیا بھر کی ترسیل کا 39 فی صد ہے۔ اس کے بعد جاپان 29 فی صد اور برطانیہ کا حصہ نو فی صد ہے۔

سال 2023 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز برانڈز

1۔سام سنگ: 21.3 فی صد

2۔ایپل: 18.6 فی صد

3۔شیاؤمی: 11.9 فی صد

4۔ اوپو: 9.9 فی صد

5۔ویوو: 7.8 فی صد

6۔گوگل: 0.9 فی صد

7۔دیگر برانڈز: 29.7 فی صد

مذکورہ ڈیٹا انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) سے حاصل کیا گیا ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG