رسائی کے لنکس

یونان: بچت منصوبے کے خلاف سرکاری ملازمین کی ہڑتال


یونان: بچت منصوبے کے خلاف سرکاری ملازمین کی ہڑتال
یونان: بچت منصوبے کے خلاف سرکاری ملازمین کی ہڑتال

یونان کے سرکاری ملازمین حکومت کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے بچت اقدامات کے خلاف بدھ کو ہڑتال کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کیے گئے ان اقدامات کا مقصد نادہندہ قرار پانے سے بچنے کے لیے مزید قرضہ حاصل کرنا ہے۔

سرکاری ملازمین کی ہڑتال کے باعث یونان بھر میں اسکول اور سرکاری دفاترمیں کام بند ہے جبکہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے ہڑتال پر جانے کے سبب کئی فضائی کمپنیوں کو بھی اپنی پروازیں معطل کرنا پڑی ہیں۔

سرکاری ملازمین کی ہڑتال کے باعث یونان میں جاری دہشت گردی کے ایک مقدمہ کی سماعت بھی 24 اکتوبر تک ملتوی ہوگئی ہے۔

اس سےقبل احتجاجی مظاہرین نے منگل کو وزارتِ خزانہ اور وزارتِ محنت سمیت کئی سرکاری عمارات کے باہر مظاہرے کیے اور دفاتر کے داخلی راستوں پر دھرنے دیے۔

مظاہرین کا موقف ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی نوکریوں سے برخواستگی اور ان کی تنخواہوں میں کمی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ یونانی حکومت مذکورہ اقدامات ایک بچت منصوبے کے تحت کر رہی ہے جس کا مقصد ملک کے معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو مزید قرضوں کی فراہمی پر آمادہ کرنا ہے۔

یونان کے لیے گزشتہ برس اعلان کیے گئے 'بیل آئوٹ فنڈ' کی اگلی قسط کے اجراء کے لیے یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے حکام کے مابین صلاح مشورے جاری ہیں۔

تاہم نئی قسط کے اجراء سے قبل عالمی برادری کا یونانی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے اخراجات میں کمی لانے کے ٹھوس اقدامات کرے۔

اس سے قبل اتوار کو یونان کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ رواں برس قومی خسارے پر قابو پانے کا مقررہ ہدف پورا نہیں کیا جاسکے گا اور ہدف کے حصول میں ایک فی صد کی کمی رہنے کا امکان ہے۔

XS
SM
MD
LG