یونانی پولیس نے اتوار کو ملک بھر میں مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف چھاپوں میں چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
یونانی پولیس کے سربراہ لیفٹریس اوکونانمو نے کہا کہ پولیس نے ہفتے کو پانچ مردوں اور ایک عورت کو دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے اور اسلحہ رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی عمریں اکیس سے تیس سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔
ان میں سے دو کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ انتہا پسند گروہ The Conspiracy of Fire Nucleiسے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہ وہ گروہ ہے جس نے گزشتہ ماہ کئی یورپی رہنماؤں کو پارسل بم بھیجنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔یہ پارسل فرانسیسی صدر نکولس سارکوزی، جرمن چانسلر اینگلا مرکل اور ٹلی کے وزیر اعظم سلویو برلسکونی کے نام بھیجے گئے تھے۔
پولیس نے بڑی تعداد میں اسحلہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔
چھاپے ایسے وقت میں مارے گئے ہیں جب دارالحکومت ایتھنز میں دوسالہ پہلے پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد شدید احتجاج کو دو برس ہوئے ہیں۔