رسائی کے لنکس

گنی بساؤ میں صدارت انتخاب کا انعقاد


گنی بساؤ میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے اتوار کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔

صدارتی انتخاب میں نو امید وار شریک ہیں، جن میں حکمران جماعت افریقن پارٹی فار انڈیپنڈنس آف گنی بساؤ اینڈ کیپ وردے کے کارلس گومز جونیئر اور سابق صدر کُمبا یالہ بھی شامل ہیں۔

کارلس گومز جونیئر نے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے حال ہی میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جب کہ کمبا یالہ کی حکومت کا تختہ 2003ء میں اُلٹا دیا گیا تھا۔

یہ انتخاب صدر مالم بسائے سنہا کی جنوری میں طبعی موت کے بعد ہو رہے ہیں، جن کی نگرانی کے لیے ملک میں درجنوں غیر ملکی مبصرین بھی موجود ہیں۔

سن 1974ء میں پرتگال سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے افریقہ کے جنوبی حصے میں واقع یہ چھوٹا سا ملک فوجی بغاوتوں کا شکار رہا ہے جب کہ اس کے ایک صدر کو 2009ء میں قتل بھی کر دیا گیا تھا۔

اب تک گنی بساؤ کا کوئی بھی صدر اپنے عہدے کی پانچ سالہ آئینی مدت پوری نہیں کر سکا ہے۔

XS
SM
MD
LG