رسائی کے لنکس

سابق طالبان عہدیدار کے گھر پر حملہ، ایک شخص ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جرائم کی تفتیش کے کابل پولیس کے محکمہ کے سربراہ فریدون عبیدی کا کہنا ہے کہ دو مسلح افراد نے ملا عبدالسلام ضعیف کے مکان پر رات کو فائرنگ کی۔

افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے دارالحکومت کابل میں ایک سابق طالبان کمانڈر کے گھر پر فائرنگ کی ہے جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

کابل پولیس کے ایک عہدیدار فریدون عبیدی کا کہنا ہے کہ دو مسلح افراد نے ملا عبدالسلام ضعیف کے گھر پر جمعہ کی رات فائرنگ کی لیکن سابق طالبان کمانڈر خود اس وقت وہاں موجود نہیں تھے۔

ملا ضعییف نے 1990 کی دہائی میں افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں پاکستان میں سفیر کے طور پر کام کیا۔ تاہم بعدازں انہوں نے موجودہ حکومت کے ساتھ صلح کر لی تھی۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔

یہ حملہ شورش زدہ جنوبی صوبہ ہلمند سے تعلق رکھنے والے قانون ساز کے کابل میں واقع گھر پر دو روز قبل ہونے والے حملے کے بعد ہوا جس میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ تاہم اس حملے میں قانون ساز محفوظ رہے۔

XS
SM
MD
LG