رسائی کے لنکس

نئی دہلی: ہیگل کی بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات


ہیگل، سشما سوراج
ہیگل، سشما سوراج

پینٹاگان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے ’مضبوط دفاعی تعاون جاری رکھنے پر بات چیت کی، خاص طور پر ترقیات اور پیداوار میں اشتراک، اور فوجی تعلیم اور تربیت کے تبادلے کے شعبہ جات میں‘

امریکی وزیر دفاع، چَک ہیگل نے جمعے کو نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم، نریندرا مودی سے ملاقات کی، جس کا مقصد اس جنوب ایشیائی ملک کے ساتھ فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا اور دفاعی ٹھیکوں کا حصول ہے۔

پینٹاگان کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مضبوط دفاعی تعاون جاری رکھنے پر بات کی، جس میں خاص طور پر ترقیات اور پیداوار میں اشتراک، اور فوجی تعلیم اور تربیت کے تبادلے کے شعبہ جات شامل ہیں۔


وزیر اعظم مودی کے دفتر نے بتایا ہے کہ اُنھوں نے دفاعی تعلقات میں مزید پیش رفت کے حصول کی خواہش کا اظہار کیا، جس میں بھارت ہی میں دفاعی پیداوار کا عمل، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشقیں شامل ہیں۔

مسٹر مودی اور ہیگل نے عراق کی بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورت حال اور اس کے ممکنہ علاقائی مضمرات پر بھی گفتگو کی۔

مسٹر مودی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان کے امن اور استحکام کے لیے ضرورت ہے کہ افغانستان کا انتخابی عمل جلد مکمل کیا جائے۔

دونوں رہنما ایشیا پیسیفک خطےمیں امن و استحکام کے سلسلے میں مشترکہ مفادات کو بھی زیرِ بحث لائے۔

ہیگل نے جمعے کو اپنے بھارتی ہم منصب، ارون جیٹلے، اور خارجہ امور کی وزیر سشما سوراج سے ملاقات کی۔

بھارت اسلحہ درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور امریکہ اس بات کا خواہاں ہے کہ بھارت سے مزید دفاعی ٹھیکوں کا حصول ممکن ہو۔

بھارتی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ 1.4 ارب ڈالر کی لاگت سے کم از کم 22 ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG