رسائی کے لنکس

برطانوی وزیر خارجہ شام پر سخت ردعمل کے حامی


Infection control nurse Heinz Schuhmacher wears a protective suit during a media presentation at an isolation ward for possible Ebola patients at of the Universitaetsspital Basel hospital in Basel, Switzerland, Oct. 15, 2014.
Infection control nurse Heinz Schuhmacher wears a protective suit during a media presentation at an isolation ward for possible Ebola patients at of the Universitaetsspital Basel hospital in Basel, Switzerland, Oct. 15, 2014.

ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ وہ شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کو زہریلی گیسوں کے استعمال کے سے روکنے کے لیے مجوزہ امریکی فضائی کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے پارلیمنٹ کی طرف سے شام کے خلاف فوجی کارروائی کو مسترد کیے جانے کے باوجود کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر شام کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا جانا چاہیے۔

اتوار کو ان کا کہنا تھا کہ ’’ اکیسویں صدی میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ایک ایسا شر ہے جس کے خلاف ہمیں کھڑا ہونا پڑے گا۔‘‘

برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کو زہریلی گیسوں کے استعمال کے سے روکنے کے لیے مجوزہ امریکی فضائی کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔

ادھر امریکہ کے وزیر جان کیری نے اتوار کو لندن روانگی سے قبل پیرس میں عرب لیگ کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے حملے پر اسے ذمہ دار ٹھہرائے جانے کی بین الاقوامی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ شام پر دارالحکومت دمشق کے قریب گزشتہ ماہ ہونے والے ایک حملے میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ شام ان الزامات کو مسترد کر چکا ہے۔

فرانس امریکی موقف کی تائید کرتے ہوئے اسے اپنی حمایت کا یقین دلا چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG