واشنگٹن —
شام میں کیمیائی حملوں سے متعلق اقوام ِ متحدہ کی رپورٹ اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔ اس بات کا اعلان فرانسیسی صدر فرانسواں اولاں نے ہفتے کے روز کیا۔
فرانسیسی صدر کے الفاظ، ’جب امریکی کانگریس جمعرات یا جمعے تک شام پر ممکنہ کارروائی کے بارے میں ووٹنگ کرے گی اور جب رواں ہفتے کے اختتام تک ممکنہ طور پر شام میں کیمیائی حملے کے حوالے سے اقوام ِ متحدہ کی رپورٹ بھی سامنے آجائے گی، ہمیں اس بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔‘
اقوام ِ متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معائنہ کاروں کی ٹیم ایک ہفتے قبل شام کے دورے پر تھی اور شام میں ممکنہ کیمیائی حملے کے حوالے سے اپنی تفتیش مکمل کر رہی تھی۔