غزہ میں جاری جنگ کو چھ ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ اس جنگ میں حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق لگ بھگ 33 ہزار فلسطینی ہلاک ہو ئے ہیں جب کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے 1200 شہریوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ سات اکتوبر 2023 سے جاری لڑائی میں صرف نومبر میں چند دن کی جنگ بندی ہوئی تھی۔
غزہ جنگ کے چھ ماہ مکمل

1
حماس نے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد اسرائیل نے غزہ کا اسی دن محاصرہ کرکے حملے شروع کر دہے تھے۔

2
حماس اور غزہ کی ایک اور عسکری تنظیم اسلامی جہاد نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر سیکڑوں میزائل بھی داغے تھے۔

3
اسرائیل کے مطابق حماس نے اسرائیلی علاقوں پر حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد کو غزہ میں سرنگوں میں قیدی بنا کر رہا ہے۔ البتہ اب تک ان سرنگوں سے اسرائیلی فورسز قیدیوں کی بازیابی میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

4
اسرائیل نے غزہ پر سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد ہی فضائی حملے شروع کر دیے تھے جب کہ لگ بھگ تین ہفتوں کے بعد زمینی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔