کراچی —
پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی حنیف محمد کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی جس کے سبب پیر کی شام انہیں وینٹی لیٹر پرمنتقل کرنا پڑا۔ وہ پچھلے کئی دن سے کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
انہیں سانس لینے میں مسلسل تکلیف کا سامنا ہے۔ پیر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کئے جانے کی وجہ بھی یہ تکلیف بتائی جارہی ہے۔
حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد کے مطابق انہیں پھیپھڑوں کا کینسر ہے اور 31جولائی کو انہیں ناسازی طبیعت کی وجہ سے ہی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹرز کے مطابق، حنیف محمد کا سینہ جکڑا ہوا ہے جس کے سبب سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ حنیف محمد کی لندن میں سرجری بھی ہوچکی ہے۔