رسائی کے لنکس

بھارتی اسپنر ہربھجن کا 23 برس پر مبنی کرکٹ کیریئر ختم، ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ہر بھجن سنگھ نے اپنے کریئر کے دوران کل 711 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 2011 میں ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے علاوہ 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔(فائل فوٹو)
برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ہر بھجن سنگھ نے اپنے کریئر کے دوران کل 711 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 2011 میں ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے علاوہ 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔(فائل فوٹو)

بھارت کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے 23 برس سے جاری اپنے کرکٹ کیرئیر کے خاتمے اور تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعے کو اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے 41 سالہ ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کریئر کا آغاز 1998 میں کیا تھا اور اس دوران 103 ٹیسٹ میچ، 236 ایک روزہ اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ہر بھجن سنگھ نے اپنے کریئر کے دوران کل 711 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 2011 میں ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے علاوہ 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

ہربھجن سنگھ 2016 تک بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے جب کہ انہوں نے رواں سال ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے تین میچوں میں حصہ بھی لیا۔

وہ بھارت کی طرف سے ٹیسٹ میچوں میں چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ جنہوں نے انیل کمبلے، کپل دیو اور ایشون کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

ویڈیو شیئرنگ کے پلیٹ فارم ‘یو ٹیوب’ پر شیئر کردہ ویڈیو پیغام میں ہر بھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ آپ کی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے کہ جب آپ کو کچھ مشکل فیصلے لینا ہوتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کے بارے میں گزشتہ چند برس سے سوچ رہے تھے تاہم وہ اس کا اعلان کرنے کے لیے ٹھیک وقت کے انتظار میں تھے۔ ان کے بقول آج وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

ہر بھجن سنگھ کا سوشل میڈیا پر دیے گئے پیغام میں کہنا تھا کہ وہ ان 23 برس کو خوب صورت بنانے والے تمام افراد کے شکر گزار ہیں۔

XS
SM
MD
LG