رسائی کے لنکس

ہال بروک پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے


افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی امریکی سفیر رچرڈ ہال بروک اس ہفتے پاکستان کے ان علاقوں کا دورہ کریں گے جو حالیہ مون سون کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان میں اپنے قیام کے دوران امریکی خصوصی سفیرسیلابوں سے متاثرہ افراد کی ضرورتوں کا جائزہ لینے کے لیے بے گھر افراد کے کیمپوں کا دورہ کریں گے تاکہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان انسانی ہمدردی کی ہنگامی امداد سے نکل کر تعمیر نو کے مرحلے کی طرف بڑھ رہاہے، امریکہ اس ملک کی کس طرح مدد کرسکتا ہے۔

ایمبیسڈر ہال بروک، امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کے اس عزم کے اعادے کے لیے جی او پی کے عہدے داروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور میڈیا سے بھی ملاقات کریں کہ امریکہ اپنے گھروں ، سکولوں اورسڑکوں کی تعمیر اور اپنا کاروبار پھر سے شروع کرنے میں مدد کے لیے پاکستانی عوام کا بھرپور ساتھ دے گا۔

XS
SM
MD
LG