رسائی کے لنکس

چاکلیٹ، معمر افراد کے لیے فائدہ مند: ایک تحقیق


تحقیق میں شامل افراد کو کہا گیا کہ وہ ایک ماہ تک دن میں گرم چاکلیٹ کے دو کپ پیا کریں۔

دنیا میں کوئی ہی ایسا فرد ہوگا جسے چاکلیٹ پسند نہیں؟ لیکن اب سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق معمر افراد چاکلیٹ کے استعمال سے اپنی ذہنی استعداد میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

ڈیمنشیاء یادداشت کی خرابی سے متعلق ایک ایسی بیماری ہے جو معمر افراد کو اپنا نشانہ بناتی ہے اور جس میں انسان کے دماغ میں خون کے بہاؤ میں مسائل جنم لیتے ہیں۔

ہارورڈ میڈیکل سکول سے منسلک نیورولوجسٹ فرزانہ سورند کہتی ہیں کہ دماغ میں خون کے بہاؤ میں مسائل سے سوچنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے 60 معمر افراد پر مشتمل ایک گروپ پر تحقیق کی جن کی اوسط عمر 73 برس تھی اور جو ڈیمنشیاء سے متاثر نہیں تھے۔ اس کے باوجود 18 معمر افراد کے ذہن میں خون کے بہاؤ میں مسائل نوٹ کیے گئے۔

تحقیق میں شامل افراد کو کہا گیا کہ وہ ایک ماہ تک دن میں گرم چاکلیٹ کے دو کپ پیا کریں۔ جس کے بعد ان معمر افراد سے ذہنی استعداد کے حوالے سے کچھ ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈاکٹر فرزانہ سورند نے نوٹ کیا کہ اس کے بعد معمر افراد کی ذہنی استعداد میں پہلے کے مقابلے میں اضافہ ہوا تھا۔

تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ میں پائے جانے والا ایک مادہ flavanol انسان کے دماغ کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے۔
XS
SM
MD
LG