ملک کے سالانہ دفاعی اخراجات کی تجاویز، ریپبلکن قیادت والے ایوان نمائندگان میں معمولی سے فرق سے منظور کر لی گئیں۔
ہر چند کہ یہ بل باقاعدہ قانون بننے کےمرحلے سے ابھی کئی منزلیں دور ہے لیکن وہائٹ ہاؤس نے، افغانوں کے لئے تارکین وطن کے خصوصی ویزوں یا ایس آئی وی پر کوئی اقدام نہ ہونے سمیت، قومی سلامتی سے متعلق کئی دفعات کے بارے میں اپنی مخالفت کا اعلان کر دیا ہے۔
ایوان نے جو بل منظور کیا ہے، اسے نیشنل ڈیفینس آتھورائیزیشن ایکٹ کہا جاتا ہے اس کے تحت سپیشل امیگرینٹ ویزوں یا SIV کو مالی سال 2024 میں بیس ہزار کی حد تک نہیں بڑھایا گیا ہے۔ نہ ہی اس پروگرام کو 31 دسمبر 2024 کے بعد تک توسیع دی گئی ہے۔ جس کے لئے حکومت نے درخواست کی تھی۔
2009 میں کانگریس نے افغان اتحادیوں کے تحفظ ایکٹ کو منظور کیا۔ جس کے نتیجے میں افغان SIV پروگرام پر عمل درآمد شروع ہوا۔ یہ تارکین وطن کے لئے ویزوں کا پروگرام تھا، جس کے تحت افغانستان میں فوج کے لیے ترجمہ کرنے والوں اور ان دوسروں کے لئے جنہوں نے امریکی حکومت کے لئے کام کیا امریکہ آنے اور براہ راست مستقل رہائش حاصل کرنے میں مدد فراہم کی گئی تھی۔
اس پروگرام کے تحت امریکی حکومت نے ایک لاکھ سے زیادہ افغانوں اور ان کے خاندانوں کو امریکہ میں کامیابی کے ساتھ دوبارہ آباد کیا۔
تاہم اگر سالانہ دفاعی پالیسی بل میں، اس پروگرام میں توسیع کو شامل نہیں کیا گیا تو ان افغانوں کے لئے، جنہوں نے افغانستان میں جنگ کے دوران امریکی حکومت کے لئے کام کیا، امریکہ آکر آباد ہونے کا قانونی راستہ 2024 کے اختتام پربند ہو جائے گا ۔
ڈیموکریٹک سینیٹر Amy Klobuchar نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان اتحادیوں کو قانونی حیثیت کے حصول کے لئے موقع دینا ایک درست اور ضروری چیز ہے۔
اسی روز ایوان نے، قانون سازوں کے دو جماعتی گروپ این ڈی اے اے کادوبارہ پیش کردہ افغان ایڈجسٹمنٹ ایکٹ یا اے اے اے منظور کیا جسے سینٹ میں بھی منظور کر لیا گیا۔
اس کے تحت زیادہ افغانوں کو شامل کرنے کے لئےSIV کی صلاحیت بڑھ جائے گی ۔
وہ خواتین جنہوں نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی ٹیموں میں خدمات انجام دیں اور وہ دیگر لوگ جنہوں نے امریکی افواج میں کمانڈوز کی حیثیت سے اور فضائیہ کے اہلکاروں کے طور پر کام کیا، SIV پروگرام کے لئے اہل ہو سکتے ہیں۔
اگست دو ہزار اکیس میں افغانستان سے امریکی فوجوں کی واپسی کےبعد سے سات لاکھ سے زیادہ افغانوں کو امریکہ لایا گیا ہے اور انہیں انسانی بنیادوں پر عارضی پیرول حیثیت دی گئی ہے۔ جس کی مدت دو سال ہے۔
(وی او اے نیوز)