رسائی کے لنکس

پاکستان کو رقوم کی ادائیگی دفاع اور خارجہ محکموں کی رپورٹوں کی تابع


ایوان نمائندگان کی دفاعی خدمات سے متعلق کمیٹی کی طرف سے جمعرات کومنظور کردہ مجوزہ بِل میں اِس بات کی خصوصی تاکید کی گئی ہے کہ پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر اشیا کی ترسیل اور خدمات کے لیے طے شدہ یا واجب الادا معاوضہ اُس وقت تک ادا نہ کیا جائے جب تک پاکستان امریکی سامان اور رسدافغانستان کےلیے ترسیل کا راستہ کھول نہیں دیتا

امریکی ایوان نمائندگان کی دفاعی خدمات سے متعلق کمیٹی نے جمعرات کو’نیشنل ڈفنس اتھورائزیشن ایکٹ ‘ پر تفصیلی غور و خوض کیا اور 5کے مقابلے میں 56ووٹوں سےبِل کی منظوری دی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شمولیت کے لیے،اب یہ مجوزہ بِل بحث و منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

اِس مجوزہ بِل میں اِس بات کی خصوصی تاکید کی گئی ہے کہ پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر اشیا کی ترسیل اور خدمات کے لیے طے شدہ یا واجب الادا معاوضہ اُس وقت تک منظور نہ کیا جائے جب تک پاکستان امریکی سامان اور رسد افغانستان کےلیےترسیل کا راستہ کھول نہیں دیتا۔

ساتھ ہی، مجوزہ قانون میں اِس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ جب تک امریکہ کے وزیر دفاع کانگریس کی دفاعی کمیٹیوں کے سامنے تفاصیل پر مبنی رپورٹ پیش نہ کریں، تب تک پاکستان کو کسی قسم کی کوئی طےشدہ یاواجب الادا رقم جاری نہ کی جائے۔ دفاعی رپورٹ میں یہ تفصیل شامل ہوگی آیا طے شدہ شرائط پر عمل درآمد کیا گیا، اور پیسے کا دعویٰ کرنے سے قبل اُن شرائط و ضوابطہ کی پابندی کی کیا صورتِ حال ہے۔

کمیٹی نے یہ واضح سفارش کی ہے کہ وزارت خارجہ اپنی رپورٹ ایوان کے سامنے پیش کرے گا ، جس کی بنیادوزیر دفاع کی رپورٹ پر ہوگی جس میں بتایا جائے گا کہ مکمل ہونے والے مالی سال کے دوران پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں کس درجے تعاون کیا اور فنڈز جس مد کے لیے مختص تھے، کیا فی الواقع اور مکمل طور پر اُن ہی پر خرچ ہوئے؟

اس مقصد کے لیے وزارت دفاع سے سفارش کی گئی ہے کہ جب تک وزیر خارجہ اپنی حتمی رپورٹ ترتیب نہ دیں، پاکستان کو اِس خاص مد میں طے شدہ عدد کی صرف 10فی صد تک کی رقم جاری کی جائے گی، جسے غور کے لیے کانگریس کی مخصوص کمیٹیوں کے سامنے پیش کیا جائے۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کو ایک باضابطہ سرٹیفیکٹ جاری کرنا ہوگا جس میں یہ بات شامل ہو کہ آیا انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان نے القاعدہ ، حقانی گروپ اور اُن سے منسلک غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور گروہوں کے خلاف کیا ٹھوس اقدمات کیے ہیں؛ پھر یہ کہ دیسی ساخت کے بم بنانے کے خاتمے، کیمیکلز، پرزاجات کی دستیابی اور مہارت کاخاتمہ لانے؛ اورانسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اعانت دینے کے لیے پاکستان نے حکومت امریکہ کے دہشت گردی سے متعلق کتنے اہل کاروں کو بروقت ویزے جاری کیے؟

اس موقع پر، کمیٹی کے چیرمین بَک مکیون نےکمیٹی کے ارکان کی طرف سے مجوزہ قانون سازی کی منظوری کا خیر مقدم کیا اوراِسے قومی امنگوں کا ترجمان قرار دیا۔

XS
SM
MD
LG