رسائی کے لنکس

ہیومن رائٹس واچ کا یورپ کا دورہ کرنے والے چینی عہدے دار پر پابندی کا مطالبہ


سنکیانگ کے نائب گورنر ارکن تونیاز،جنیوا میں ہونے والے ہیومن رائٹس کونسل کے ایک اجلاس میں (فائل ۔25 جون 2019)
سنکیانگ کے نائب گورنر ارکن تونیاز،جنیوا میں ہونے والے ہیومن رائٹس کونسل کے ایک اجلاس میں (فائل ۔25 جون 2019)

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے برطانوی حکومت اور یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ سنکیانگ سے آنے والے ایک اعلیٰ چینی عہدے دار سے متعلق تحقیقات کریں اور ان پر مناسب پابندی عائد کریں۔

سنکیانگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اور سنکیانگ حکومت کے چیئرمین ایرکن تونیاز اگلے ہفتے لندن اور اس کے بعد 21 فروری کو برسلز میں ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کرنے والے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ سنکیانگ میں ایغوروں ترک زبان بولنے والے مسلمانوں کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں۔

چین کو سنکیانگ میں کشیدگی کا سامنا
چین کو سنکیانگ میں کشیدگی کا سامنا

برطانیہ کے لیے ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر یاسمین احمد کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کو سنکیانگ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں شریک نہیں ہونا چاہیے تاکہ چین پر ایغور علاقےمیں اپنے مظالم پر پردہ نہ ڈال سکے۔

ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اس نے ایغور اور دیگر ترک زبان بولنے والے مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے منظم حملوں کے دستاویزی ثبوت حاصل کیے ہیں ، جس میں وہاں بڑی تعداد میں غیر قانونی حراست، تشدد، جبری گمشدگیاں، بڑے پیمانے پر نگرانی، ثقافتی اور مذہبی وجوہات پر ہراساں کیا جانا، خاندانوں کو تقسیم کرنا، جبراً چین واپس بھجوانا، جبری مشقت، جنسی تشدد اور خاندان کو آگےبڑھانے کے حق کا استحصال شامل ہیں۔ یہ ایسے اقدامات ہیں جو انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں‘‘۔

چین: سنکیانگ میں پولیس کی تعداد میں اضافہ
چین: سنکیانگ میں پولیس کی تعداد میں اضافہ

یاسمین احمد کا کہنا تھا کہ چینی عہدیدار کے دورے پر برطانیہ اور یورپی یونین کا ردعمل انسانی حقوق کے فروغ کے ان کے عزم کا ایسے میں ایک اہم امتحان ہو گا جب چین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ ان کے حالیہ تجربے سے انہیں یہ معلوم ہوجانا چاہیے تھا کہ طاقتور آمریتوں کے خلاف کھڑا ہونے میں ناکامی کی بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے، اور انہیں ایسی غلطی چین کے معاملے میں نہیں دوہرائی جانی چاہیے۔

امریکہ نے سنکیانگ میں حقوق کی خلاف ورزیوں میں کردار پر دسمبر 2021 میں ایرکن تونیاز کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں۔

(وی او اے نیوز)

XS
SM
MD
LG