رسائی کے لنکس

'عہد وفا' کی آخری قسط کا سرپرائز


ہم ٹی وی اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل عہد وفا کی آخری قسط بھی سینما میں دکھائی جائے گی۔

ہم ٹی وی نے ڈرامے کی آخری قسط کا پرومو ایک سرپرائز کے ساتھ جاری کیا ہے۔ سرپرائز آخری قسط میں اے آر وائی کے مقبول ترین ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کے مقبول ترین کردار دانش، یعنی ہمایوں سعید کی اینٹری ہے۔ جو ڈرامے کے پرومو میں میجر ہمایوں کے کردار میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتمان کے فرضی کردار سے مکالمہ کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

پاکستانی فوج نے گزشتہ سال ستائیس فروری کو اپنی حدود میں اڑنے والے ایک بھارتی لڑاکا طیارے کو گرا کربھارتی پائلٹ کو گرفتار کرکے چائے پلائی تھی اور واپس بھارت کے حوالے کر دیا تھا ۔ اسی واقعے کو ڈرامہ سیریل عہد وفا کی آخری قسط میں شامل کیا گیا ہے ۔

ڈرامہ کیا واقعی اتنا مقبول ہے کہ اس کی آخری قسط سینما میں دکھائی جائے اور اسے پذیرائی بھی ملے۔۔آپ کی کیا رائے ہے؟ ہم سے ہمارے سوشل میڈیا پیجز پر شئیر کیجئے۔

XS
SM
MD
LG