رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے اہم عہدیدار کا دورہ چین


ری سو ینگ (فائل فوٹو)
ری سو ینگ (فائل فوٹو)

حالیہ مہینوں میں شمالی کوریا کی طرف سے متعدد میزائل اور جوہری تجربات کی وجہ سے بیجنگ، پیانگ یانگ سے نالاں ہے۔

شمالی کوریا کے ایک عہدیدار بظاہر تعلقات میں بہتری کے لیے چین کے دورے پر ہیں۔ چین اس ملک کا قریبی اتحادی ہے لیکن اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اقوام متحدہ کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود تجربات کے باعث بیجنگ کو بھی پیانگ یانگ سے اپنے رویے کو سخت کرنا پڑا ہے۔

شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے خارجہ تعلقات کے سربراہ ری سو ینگ بدھ کو بیجنگ پہنچے جہاں انھوں نے اپنے چینی ہم منصب سونگ تاؤ سے ملاقات کی۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ دونوں عہدیداروں نے دونوں ملکوں کی دیرینہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تبادلوں کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے عزم کا اظہار کیا۔

حالیہ مہینوں میں شمالی کوریا کی طرف سے متعدد میزائل اور جوہری تجربات کی وجہ سے بیجنگ، پیانگ یانگ سے نالاں ہے۔

ری کو حال ہی میں حکمران جماعت کا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG