رسائی کے لنکس

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے کے تین ارکان کی واپسی


بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے کے تین ارکان کی واپسی
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے کے تین ارکان کی واپسی

روس کی ایک خلائی گاڑی تین افراد کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے بحفاظت زمین پر پہنچ گئی ہے۔

روسی خلائی ادارے کے حکام نے بتایا ہے کہ ”سوئز“ جمعہ کو سابق سویت یونین کی ریاست قازخستان میں واقع اپنے اڈے پر اتری۔

اس گاڑی پر امریکی خلاباز ران گران اور روسی ماہر فلکیات آندرے بورسنکو اور الیگزینڈر ساموکوتیاو سوارتھے۔

اس بحفاظت واپسی سے قبل حالیہ دنوں میں روس کی ایک خلائی سیٹیلائٹ کو حادثہ پیش آنے کے بعد وہ مدار میں داخل ہونے میں ناکام ہوگئی تھی اور خلا میں لے جانے کے لیے لادا گیا سامان زمین پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اب صرف تین افراد موجود ہیں جن کی زمین پر واپسی نومبر کے اواخر میں متوقع ہے۔ ان میں امریکہ کے مائیک فوسم، جاپان کے ساتوشی فوروکاوا اور روس کے سرگئی والکوو شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG