رسائی کے لنکس

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حالیہ فیصلوں پر ملا جلا ردعمل


آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حالیہ فیصلوں پر ملا جلا ردعمل
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حالیہ فیصلوں پر ملا جلا ردعمل

یورپ میں سرکاری قرضوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی حالیہ کوششوں پر پیر کے روز ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

واشنگٹن میں کئی دنوں کے اجلاسوں کے بعد، آئی آیم ایف کے ارکان نے ہفتے کے روز یورپ میں قرضوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور سنجیدہ کوششیں کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔ لیکن اس سلسلے میں کسی خاص منصوبے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

امریکہ کے وزیر خزانہ ٹموتھی گائتھنر نے یورپ کے مالیاتی وزراء پر زور دیا کہ وہ یونان کے قرضوں کے بحران کو ایک بار مستقل طورپر حل کرنے کے لیے یورپیئن سینٹرل بینک کا ساتھ دیں۔

ان خدشات سے یونان بڑے پیمانے کے اپنے قرضوں میں سے کچھ کی واپسی میں ناکام ہوسکتا ہے، قرض دینے والے اداروں کو تشویش ہے کہ کئی دوسرے یورپی ممالک کو بھی اس طرح کی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG