رسائی کے لنکس

عمران خان اور جانگہیر ترین کی دو نومبر کو الیکشن کمیشن میں طلبی


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان اور ان کی جماعت کے اور سینیئر راہنما جہانگیر ترین کو دو نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ان دونوں کی قومی اسمبلی سے رکنیت کی نااہلی کے لیے اسپیکر ایاز صادق نے ریفرنسز کمیشن کو بھجوائے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے ان دونوں کے لیے حکم دیا کہ یا تو وہ خود کمیشن کے سامنے پیش ہوں یا پھر اپنے وکیل کے ذریعے اپنا جواب داخل کروائیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان خود یا وکیل کے ذریعے پیش نا ہوئے تو یکطرفہ فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے خلاف بھی اسپیکر ایاز صادق کو درخواست دی تھی لیکن انھوں نے اسے ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا تھا جس پر حزب مخالف کی طرف سے اسپیکر کو خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

عمران خان کے خلاف یہ ریفررنس حکمران جماعت کے چھ قانون سازوں کی طرف سے بجھوایا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کمیشن کرے گا۔

عمران خان نے نواز شریف سے احتساب یا استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے دو نومبر کو اسلام آباد میں ایک بڑے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس میں ان کے بقول شہر کو بند کر دیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG