رسائی کے لنکس

غریب ممالک کے امدادی فنڈ میں اضافہ


غریب ممالک کے امدادی فنڈ میں اضافہ
غریب ممالک کے امدادی فنڈ میں اضافہ

ایک نئے جائزے سے ظاہر ہواہے کہ پچھلے سال امیر اقوام کی جانب سے غریب ممالک کے لیے فراہم کی جانے والی امداد میں ساڑھے چھ فی صد اضافہ ہوا، جب کہ خدشہ ہے کہ اس سال یہ رفتار سست رہے گی۔

اقتصادی تعاون و ترقی کے ادارے اوای سی ڈی کا کہناہے کہ ترقیاتی کاموں میں مدد دینے والی کمیٹی کے ارکان نے پچھلے سال سرکاری فنڈ میں مجموعی طورپر 129 ارب ڈالر دیے تھے۔ جب کہ سب سے زیادہ عطیات دینے والے ممالک امریکہ، برطانیہ ، جرمنی اور جاپان تھے، جب کہ چھوٹے ممالک نے اس فنڈ میں اپنی قومی آمدنی کے تناسب سے زیادہ رقم کے عطیات دیے۔

اوای ڈی سی کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اس فنڈ میں امریکہ کی جانب سے ملنے والی امداد 30 ارب 20 کروڑ ڈالرتھی جوکہ 2009ء کے مقابلے میں ساڑھے تین فی صدزیادہ تھی۔

جب کہ اوای ڈی ممالک نے 2010ء میں سب صحارا افریقی ممالک کو ساڑھے 26 ارب ڈالر کی امداد دی جو پہلے کی نسبت 6.4فی صد زیادہ تھی۔

اوای سی ڈی کے اعدادوشمار میں مختلف ممالک میں جاری پراجیکٹس کے لیے گرانٹس، قرضوں اور انسانی ہمدردی کی امداد کو شامل کیاگیا ہے۔

XS
SM
MD
LG