رسائی کے لنکس

بھارت: ریل حادثے میں 37 ہندو یاتری ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

قامی حکام نے بتایا کہ مشتعل افراد نے ریل گاری کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی بوگیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔

بھارت میں حکام نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں ایک ریل گاڑی ہندو یاتریوں کے ہجوم سے ٹکرا گئی، جس سے کم از کم 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح ریاست بہار کے ایک قصبے کے اسٹیشن پر پیش آیا۔

محکمہ ریلوے کے افسر کمار نے بتایا کہ راجیا رانی ایکسپریس نامی ریل گاڑی کو اسٹیشن پر رکے بغیر آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ریلوے افسر کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بعض افراد پلیٹ فارم سے اُتر کر پٹڑی پر آ گئے۔ حادثے کی جگہ کے قریب دو دیگر ریل گاڑیاں اسٹیشن پر رکی ہوئی تھیں۔

حادثے کے بعد ریل گاڑی سینکڑوں میٹر آگے جا کر رکی۔

مقامی حکام نے بتایا کہ مشتعل افراد نے ریل گاری کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی بوگیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔

بھارت میں ریلوے کا وسیع نیٹ ورک ہے اور روزانہ کروڑوں لوگ اس کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG