بھارت نے متنازع کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر ہونے والے مہلک حملے کا الزام براہ راست پاکستان پر عائد کیا ہے۔
بھارتی وزیرِ دفاع اے کے انتھونی نے جمعرات کو کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان کے خصوصی تربیت یافتہ فوجی منگل کو بھارتی فوجی چوکی پر ہونے والے اُس حملے میں ملوث تھے جس میں پانچ بھارتی اہلکار ہلاک ہوئے۔
پاکستان ان لزامات کی تردید کر چکا ہے۔
دریں اثنا پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فوسز کی سرحد پار سے کی گئی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری زخمی ہو گیا۔
کشمیر کو منقسم کرنے والی سرحد ’لائن آف کنٹرول‘ کے دونوں اطراف یہ حالیہ واقعات ایسے وقت پیش آ رہے ہیں جب پاکستان اور بھارت تعطل کے شکار مذاکراتی عمل کی بحالی پر غور کر رہے ہیں۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام لکھا ہے کہ ’’یہ واقعات (پاکستان کے ساتھ) تعلقات کی بحالی یا ان میں بہتری میں مدد نہیں دیتے‘‘۔ اُنھوں نے پاکستان کی جانب سے امن کی حالیہ پیشکشوں پر بھی سوالات اٹھائے۔
کشمیر کا متنازع علاقہ گزشتہ چھ دہائیوں سے زائد عرصہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی وجہ بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان دو جنگیں بھی ہو چکی ہیں۔