رسائی کے لنکس

بھارت ٹریفک حادثے میں 36افراد ہلاک

بھارت ٹریفک حادثے میں 36افراد ہلاک
بھارت ٹریفک حادثے میں 36افراد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات کو بس اور ایک اور گاڑی کے درمیان تصادم ریاست اتر پردیش کے شہر بدؤن کے قریب ہوا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیق جاری ہے۔

شمالی بھارت میں دو گاڑیوں کے تصادم میں چھتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثے کا شکار بس مسافروں کو ایک جنازے میں شرکت کے بعد واپس لا رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات کو بس اور ایک اور گاڑی کے درمیان تصادم ریاست اتر پردیش کے شہر بدؤن کے قریب ہوا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیق جاری ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق صوبائی حکومت نے ہلاک شدگان کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

عالمی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے حادثات میں دنیا میں سب سے زیادہ اموات بھارت میں ہوتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر سال تقریباً ایک لاکھ دس ہزار افراد بھارت کی سڑکوں پر حادثوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جس کی وجہ ناقص گاڑیاں اور سڑکوں کی خراب حالت بتائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG