رسائی کے لنکس

بھارت: اربوں ڈالر کے ٹیلی کام سکینڈل میں اعلی عہدے دار گرفتار


بھارت: اربوں ڈالر کے ٹیلی کام سکینڈل میں اعلی عہدے دار گرفتار
بھارت: اربوں ڈالر کے ٹیلی کام سکینڈل میں اعلی عہدے دار گرفتار

بھارتی پولیس نے موبائل فونز کے لائسنسوں کے اربوں ڈالر کے اسکینڈل میں ایک اعلیٰ عہدےدار کو گرفتار کیا ہے۔

حکام کا کہناہے کہ انہوں نے منگل کے روز اتصلات ڈی بی کے وائس چیئرمین شاہد بالوا کو موبائل فونز لائسنسوں کے مقدمے کے سلسلے میں حراست میں لے لیا۔

بھارتی حکومت پر یہ الزام لگایا گیاتھا کہ اس نے کچھ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے لائسنسوں کو انتہائی کم قیمت پر فروخت کیا۔ اس سلسلے میں کی جانے والی ایک آڈٹ رپورٹ سے ظاہر ہوا تھا کہ اس فروخت سے سرکاری خزانے کو تقریباً 40 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔

شاہد بالو انے،جو بی ڈی ریئلٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں، بدھ کے روز کہا کہ انہیں غلط طورپر اس مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے اور وہ ہر الزام کا مقابلہ کریں گے۔

اس اسکینڈل میں ٹیلی کام کےسابق بھارتی وزیر اوردودوسرے عہدے دار پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG