رسائی کے لنکس

موبائل فون لائسنس: من موہن سنگھ پارلیمانی تحقیقات پر رضامند

موبائل فون لائسنس: من موہن سنگھ پارلیمانی تحقیقات پر رضامند
موبائل فون لائسنس: من موہن سنگھ پارلیمانی تحقیقات پر رضامند

بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ موبائل فون کمپنیوں کو لائسنس کے اجرامیں مبینہ بدعنوانی کی پارلیمانی تحقیقات پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

اُنھوں نے منگل کے روز پارلیمان کے اراکین کو بتایا کہ حکومت اس سلسلے میں ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دے گی۔

حزب اختلاف نے حکومت سے بدعنوانی کے متعدد سکینڈلز کی تحقیقات کا مطالبہ کر رکھا ہے جن میں بعض کمپنیوں کو موبائل فون سروس کے لائسنس انتہائی رعایتی نرخوں پر دینا بھی شامل ہے جس سے ایک اندازے کے مطابق قومی خزانے کو 40 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

اِن مطالبات کی وجہ سے ملک میں اہم معاملات پر قانون سازی کا عمل تعطل کا شکار ہے۔

وزیراعظم سنگھ نے کہا ہے کہ ملک ایسی صورت حال کا متحمل نہیں ہو سکتا جس میں پارلیمان اپنا کام نا کر سکے۔

موبائل فون لائسنس: من موہن سنگھ پارلیمانی تحقیقات پر رضامند
موبائل فون لائسنس: من موہن سنگھ پارلیمانی تحقیقات پر رضامند

مسٹر سنگھ کے اس بیان سے ایک روز قبل بھارتی صدر پرتھیبا پاٹیل نے بدعنوانی کے خلاف پہلے سے بہتر اقدامات کا یقین دلایا تھا۔ اُنھوں نے بتایا کہ ممکنہ اقدامات میں سرکاری ملازمین کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات میں تیزی، وزرا کے اختیارات میں کمی، اور نظام میں شفافیت لانا شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG